شنبه 03/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح آپریشن فوری طور پر روکنے کا حکم

بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعہ کے روز ایک سماعت میں اسرائیل کو رفح میں تمام فوجی آپریشنز فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سب سے اعلیٰ جوڈیشل باڈی 'بین الاقوامی عدالت انصاف' میں جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام لگایا ہے۔

اسرائیل نےرفح میں جارحیت وسیع کردی،9 لاکھ شہری دربہ در

اسرائیلی قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور شہر میں گہرائی تک کارروائیاں شروع کردی ہیں۔دوسری طرف صہیونی غاصب فوج کی طرف سے زبردستی بے گھر کیے گئےفلسطینیوں کی تعداد 900000 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی تحفظ کےحصول کے لیے اسرائیل سے مراسم دھوکہ ہے:عبدالملک حوثی

یمنی انصار اللہ گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہےکہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے اہداف میں ناکامی کا امریکی اور اسرائیل کا اعتراف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ان اہداف کا مقصد قتل وغارت کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بعض عرب ممالک کا صیہونی وجود کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکہ سے تحفظ حاصل کرنا غلط اور ناکام پالیسی ہے۔

غزہ میں متعدی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ:اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ نے جمعرات کو خبردار کیا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹوں کے مطابق "غزہ کی پٹی میں متعدی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے"۔

غزہ میں قومی سلامتی کے معاون کمانڈر میجر اسرائیلی حملے میں شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نیشنل سکیورٹی فورسز کے اسسٹنٹ کمانڈر میجر جنرل ضیاءالدین الشرفا وسطی غزہ شہر میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ کے العودہ ہسپتال پردھاوا

العودہ ہیلتھ اینڈ کمیونٹی ایسوسی ایشن نے بدھ کی شام اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں تل الزاعتر میں واقع العودہ ہسپتال پر دھاوا بول دیا، طبی عملے کوہسپتال سے باہر نکال دیا اور انہیں مغربی غزہ جانے پر مجبور کیا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں مزید 62 فلسطینی شہید،138 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 6 اجتماعی قتل عام کیے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 افراد شہید اور 138 زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

قابض اسرائیل کسی چیزسے نہیں ڈرتا جتنا مزاحمت سے ڈرتا ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض ریاست کو کسی چیز سے اتنا ڈرنہیں لگتا جتنا وہ حق اور مزاحمت سے ڈرتا ہے۔

حماس: ’اے پی‘ پرپابندیاں اپنے جنگی جرائم چھپانے کا اسرائیلی حربہ ہے

اسلامی تحریک مزا ’حماس‘ نے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بائیڈن غزہ میں لوگوں کو بھوکا مارنے کے جرم میں شامل ہیں: دی انڈیپنڈنٹ

انڈیپنڈنٹ اخبار نے موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کی لیک ہونے والی دستاویزات اور شہادتوں کا انکشاف کیا ہے، جن میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں قحط پیدا ہونے کے حالات پیداکیے یا۔اس سے ایک ایسی تباہی پیدا ہوئی جسے مکمل طور پر روکا جا سکتا تھا۔