یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی ناصر ہسپتال کی ممکنہ بندش پر وارننگ

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے بدھ کے روز طبی سامان اور ایندھن کی شدید قلت کے نتیجے میں جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں صحت کی دیکھ بھال کے بند ہونے سے خبردار کیا۔

غزہ کے مکینوں کا انخلا اجتماعی مصائب اور المیہ بڑھا دے گا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوگارک نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر کے رہائشیوں کو پناہ گاہیں اور علاقہ چھوڑنے کی ہدایات اجتماعی مصائب میں اضافہ کریں گی۔

مغربی غزہ کے طیران چوک میں اسرائیلی بمباری میں 30 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے کہا ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں طیران جنکشن سے انڈسٹریل زون تک اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں کم سے کم 30 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ ان کہنا تھا کہ جنگ اور بمباری کے تسلسل میں متاثرہ علاقے تک پہنچنےمیں دشواری کا سامنا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جنگ نے دو تہائی اسکول تباہ کردیے:اونروا چیف

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر فیلیپ لازارینی نے کہا ہے کہ ''اسرائیل نے غزہ پر 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے ایجنسی کے دو تہائی اسکولوں پر بمباری کی ہے۔

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کا جنگی جنون جاری، مزید 52 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4قتل عام کیے جن میں 52 شہری شہید اور208زخمی ہوگئے۔

خان یونس صہیونی فوج کی بموں کی بارش، درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس گورنری میں بے گھر لوگوں اور شہریوں کے خلاف ایک نیا قتل عام کیا۔ یہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوسرا واقعہ ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خون کی ہولی،60 فلسطینی شہید

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے خان یونس میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف قتل عام کے تسلسل میں "اسرائیلی" قابض فوج کے حملے میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران 60 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

غزہ میں نسل کشی روکنےکے لیے دُنیا اٹھ کھڑی ہو:حماس کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

قابض اسرائیلی فوج نے 64 دنوں سے غزہ میں امداد کا داخلہ روک رکھا ہے

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل 64 دنوں سے غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے پر پابندی عاید کر رکھی ہے، جس سے بھوک کی وجہ سے اموات بالخصوص بچوں کی اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غزہ پراسرائیلی بربریت میں مزید 50 فلسطینی شہید،150 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں مزید 50 فلسطینی شہید اور 130 زخمیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔