سه شنبه 03/دسامبر/2024

خان یونس صہیونی فوج کی بموں کی بارش، درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

بدھ 10-جولائی-2024

اسرائیلی قابضفوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس گورنری میں بے گھر لوگوں اور شہریوںکے خلاف ایک نیا قتل عام کیا۔ یہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوسرا واقعہ ہے۔

فلسطینی طبیذرائع کا کہنا ہے کہ خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے عبسان میں بے گھر افراد کیرہائش گاہ کے ایک اسکول کے گیٹ کے سامنے اسرائیلی بمباری میں شہری 29 شہید اوردرجنوں زخمی ہوئے۔

قابض فوج کے جنگیطیاروں نے خان یونس کے مشرق میں "عبسان الکبیرہ” میں العودہ اسکول میںجمع بے گھر لوگوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں14 خواتین اور بچوں سمیت 29فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے مرکزاطلاعات فلسطین کے ذریعے جاری  کردہ ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نےخان یونس کے مشرق میں عبسان کے علاقے میں بے گھر افراد کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا۔جس سے درجنوں افراد زخمی اور شہید ہوئے۔

ہلال احمر نے کہاکہ اس کی ایمبولینس کا عملہ اب بھی زخمیوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔انہیںخان یونس کے ناصر ہسپتال اور الامل ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی