چهارشنبه 04/دسامبر/2024

غزہ پراسرائیلی بربریت میں مزید 50 فلسطینی شہید،150 زخمی

منگل 9-جولائی-2024

فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہکی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں مزید 50 فلسطینی شہید اور 130زخمیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میںوزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں 38243 فلسطینیشہید اور 88033 زخمی ہوئے ہیں۔

اس نے کہا کہ ملبے کے نیچےاور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی  موجود ہیںاور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی