یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید صحافیوں کی تعداد 160 ہو گئی

گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران صحافی محمد مشمش شہیود ہوگئے جس کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔

بدنام زمانہ صہیونی عقوبت خانے میں 1500 شہداء کےجسد خاکی کا انکشاف

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جنوب میں واقع بدنام زمانہ عقوبت خانے’سدی تیمان‘میں 1500 فلسطینی شہداء کی لاشیں موجود ہیں۔ ان میں سے بیشتر فلسطینیوں کو اس حراستی مرکز اور دوسرے مراکز میں تشدد کرکے شہید کیا گیا ہے۔

خان یونس اور نصیرات میں تازہ قتل عام، مزید 53 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مرکز میں واقع مواصی اور نصیرات کیمپ میں منگل کے روز صیہونی قابض افواج کے ہاتھوں قتل عام میں 53 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ: نصیرات کیمپ میں گھر پر اسرائیلی بمباری میں 11 افراد شہید

غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے ایک نئے قتل عام میں پیر کی شام 11 شہری شہید ہو گئے۔

غزہ میں 40 ملین ٹن ملبہ جمع، ہٹانے میں 15 سال لگیں گے:یو این

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 9 ماہ بعد اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی پٹی پر 40 ملین ٹن سے زیادہ ملبہ پڑا ہے، جسے صاف کرنے میں پندرہ سال لگیں گے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید،216 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں 80 فلسطینی شہید اور 216 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

’بائیڈن انتظامیہ فلسطینی قوم پر مسلط المیے کی ذمہ دار ہے‘

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ امریکی بائیڈن انتظامیہ نے نسل کشی کے جرم میں ملوث ہونے اور اس قابض ریاست کو بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں کی فراہمی کے ذریعے ہمارے فلسطینی عوام پر ایک خوفناک انسانی المیہ مسلط کرنے میں نازی صہیونی دشمن کی مدد کی جس کے نتیجے میں غزہ میں ہزاروں بےگناہ شہری شہید ہوگئے۔

غزہ پر جارحیت، سول ڈیفنس کے شہداء کی تعداد 79 ہو گئی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی سول ڈیفنس سروس نےبتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں مواصی کے قتل عام میں سول ڈیفنس سروس کے ایک رکن کی شہادت اور تین کے زخمی ہونے کے بعد جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے سول ڈیفنس کارکنوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔

غزہ:’انروا‘اسکول پراسرائیلی بمباری میں 15 فلسطینی شہید، 80 زخمی

صیہونی قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں ایک اسکول پر بمباری کی جس میں بے گھر ہونے والے 15 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ پر صہیونی جارحیت سے چوبیس گھنٹوں میں 141 شہید، 400 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 141 فلسطینی شہید اور 400 زخمی ہوئے ہیں۔