سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں اسرائیلی بربریت،10 ہزار لاپتہ، 1760 لاشیں بخارات میں تبدیل

فلسطینی شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نےغزہ کی پٹی میں مسلسل 11ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے جاری کی تفصیلات جاری کی ہیں جس میں غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کی حد کو ظاہر کیا گیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں مزید 25 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے خلاف دو نئے قتل عام کیے جس میں 25 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

قابض صیہونی فوج نے مسلسل 317ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور زمینی حملے کیے جس کے نتیجے مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی عقوبت خانے میں فلسطینی قیدی پر بدترین تشدد کا انکشاف

فلسطین میں اسرائیلی حراستی کیمپوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کےامور کے نگران ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ المسکوبیہ تحقیقاتی مرکز میں ایک فلسطینی قیدی کو جیلروں اور تفتیش کاروں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک تفتیش کار نے اس کے سر ،چہرے اور ناک پر ضربیں لگائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہوش کھو بیٹھا۔

’دیرالبلح میں انسانی زون محدود کیے جانے سے ایک نیا المیہ پیدا ہوگیا‘

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کی میونسپلٹی نے خبردار کیا ہےوسطی پٹی میں لاکھوں بے گھر افراد کو دوبارہ علاقےچھوڑنے کے احکامات دے کر فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

القسام کا اپنے دو کمانڈروں کی شہادت پر سوگ کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے القسام کے دو کمانڈروں رفعت داواسی اور احمد ابو عرا کوجنین میں قابض صہیونی فوج کے بزدلانہ حملے میں شہید کےجانے کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔

امریکہ اور مغربی حکومتیں فلسطینی نسل کشی کو کورفراہم کررہی ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت کے تسلسل میں قابض فاشسٹ فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، خاص طور پر غزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری میں قتل عام کے لیے ایک جبری بڑی نقل مکانی کی راہ ہموار کی گئی ہے۔

غزہ میں وحشیانہ قتل عام جاری، مزید 70 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روزایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی میں خاندانوں کے خلاف پانچ قتل عام کیے۔

جبری انخلاء سے دیر البلح 60 فی صد آبی ذرائع سے محروم ہو گیا

دیر البلح کی میونسپلٹی نے غزہ کی پٹی کے وسط میں شہر یوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے قابض اسرائیلی ریاست کے فیصلوں کے بعد پانی کے 12 ذرائع کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

قیدیوں پرجنسی تشدد اسرائیلی فوج کا ناقابل معافی جرم ہے: یو این عہدیدار

قیدیوں پر تشدد کے معاملے پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایلس جِل ایڈورڈز نے قابض اسرائیلی ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے جرائم میں ملوث اسرائیلی اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اورانہیں عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔