پنج شنبه 12/دسامبر/2024

القسام کا اپنے دو کمانڈروں کی شہادت پر سوگ کا اعلان

اتوار 18-اگست-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘  کے عسکری ونگ شہید عزالدینالقسام بریگیڈ نے القسام کے دو کمانڈروں رفعت داواسی اور احمد ابو عرا کوجنین میںقابض صہیونی فوج کے بزدلانہ حملے میں شہید کےجانے کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔

 

ایک بیان میںالقسام بریگیڈ نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم اور پوری عرب اور مسلم امہ سے فخر اورتسلیم ورضا اور عن قریب فتح کی نوید کے ساتھ اپنے دو مجاھدین رافت محمود دواسی اورمجاھد احمد ولید ابو عرہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتی ہے جنہیں ہفتے کی شام غدارصہیونی فوج نے ان کی گاڑی پر بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔

 

شہید کمانڈر احمدولی عقابا قصبے سےتعلق رکھتے تھے جب کہ رافت دواسی کا تعلق جنین کے نواحی علاقےسیلہ الحارسیہ سے تھا۔

 

القسام نے دونوںشہداء کی خدمات کوشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور قابض دشمنکے خلاف مزاحمت کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں مجاھدین نے قابض دشمن فوجکے خلاف کئی مسلح مزاحمتی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی اوران پر عمل درآمد کرایاجس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیاگیا۔

 

انہوں 27 جون2024 کو جنین میں ٹائیگر گاڑی پر بمباری، نیز ٹرپل کمپلیکس ایمبش آپریشن میں حصہلیا۔23 جولائی 2024 کو المطولا گاؤں میںدشمن فوج پر حملوں کے علاوہ 11 اگست 2024ء ایک دوسری کارروائی میں حصہ لیا۔

 

بریگیڈز نے اسبات پر زور دیا کہ ان کے شہید قائدین کا خون رائےگاں نہیں جائے گا بلکہ دشمن کو انکے خون کے بدلے مزید بھرپور مزاحمتی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی