غزہ کی پٹی میںفلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روزایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نےگذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی میںخاندانوں کے خلاف پانچ قتل عام کیے۔
وزارت صحت نےبتایاکہ ان تازہ قتل عام کے واقعات میں مزید 69فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 16 فلسطینی ایک ہی خاندان سےتعلق رکھتے ہیں۔ اسرائیلیبربریت میں 136 شہری زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
دہشت گرد اسرائیلنے ایک پورے خاندان کو اس وقت شہید کر دیا جب وہ ایک بیرک کے اندر سو رہے تھے۔انہیں وسطی غزہ کی پٹی میں ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
اس قتل عام کے نتیجےمیں ایک ہی خاندان کے 15 افراد شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے مزیدکہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے بتایاکہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کے خلاف قابض فوج کی نسل کشی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 40074 ہوگئی ہے جب کہ 92537 زخمی ہوچکے ہیں۔