پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جارحیت

‘حریت پسندوں کا انتقام’ آپریشن اسرائیلی جرائم کے خلاف ناگزیرہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ القدس بریگیڈز کے رہ نماؤں کے قتل اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد آپریشن ‘ریوینج آف فری پیپل’ [حریت پسندوں کا انتقام] قابض فوج کے جرائم کا ایک ضروری جواب ہے اور یہ آپریشن اب ضروری ہوچکا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید چھ فلسطینی شہری شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے الگ الگ حصوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کل بدھ کو مزید چھ فلسطینی شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

غزہ کی پٹی کی بیت حانون گذرگاہ بند،درجنوں مریض پھنس گئے

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی جانب سے بیت حانون گذرگاہ کی بندش سے 142 مریض اور ان کے ساتھی، جن میں سے زیادہ تر آنکولوجی کے مریض تھےمقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے جانے سے محروم ہو گئے ہیں۔

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت، 15 شہید اور 11 عمارتیں تباہ

سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 15 افراد ہلاک اور 11 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا مل کربھرپور جواب دیا جائے گا:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہےکہ غزہ کی پٹی میں کل منگل کی صبح اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے اس گھناؤنےجرم کا تمام فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے بھرپور جواب دیاجائےگا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 13 ہوگئی

اسرائیلی فوج نے منگل کو علی الصباح غزہ کی پٹی پر فضائی حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے تین کمانڈروں سمیت ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

الخلیل میں آباد کاروں کے حملے،نابلس میں چوکیوں پر اسرائیلی رکاوٹیں

کل ہفتےکے روز یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں الخلیل کے جنوب میں زرعی فصلوں کو تباہ کر دیا، جب کہ قابض فورسز نے نابلس میں اپنی چوکیوں پر اپنے اقدامات سخت کر دیے۔

حوارہ قصبہ جس میں اسرائیلی جارحیت نے نکبہ کی یاد تازہ کردی

اتوار کی شام صیہونی قابض فوج نے مزاحمت کاروں کے خلاف اپنے تعزیری اقدامات کے تحت نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ کا محاصرہ کر لیا۔

اسرائیل کی پھر جارحیت: جنین میں 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں شہر جنین کے ایک ’’جبع‘‘ پر حملہ کردیا جس میں کم از کم تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ صہیونی فوج نے جنین کے شورش زدہ شہر کے جنوب میں واقع گاؤں جبع پر حملہ کیا۔

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مہلک طاقت کا استعمال تشویشناک ہے

مقبوضہ فلسطین میں قائم یورپی یونین کے دفتر نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف گلی محلوں میں مہلک طاقت کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔