
غزہ پرحملہ اسرائیل کی فلسطینی قوم اور مزاحمت پر ننگی جارحیت ہے:حماس
جمعرات-14-نومبر-2019
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ زمینی اور فضائی بمباری کو فلسطینی قوم اور مزاحمت کے خلاف ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جس بے رحمی کے ساتھ نہتے شہریوں کو شہید کیاجا رہا ہے اس نے صہیونی ریاست کی مجرمانہ ذہنیت ایک بار پھردنیا کے سامنے کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے محصورین کو جس بے رحمی اور بےدردی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے ایسی جارحیت کی معاصر تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔