جمعه 15/نوامبر/2024

اسامہ حمدان

الضیف اور السنوار سےرابطےمیں ہیں اوران سےمشاورت کرتے ہیں: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے میڈیا کو دیے گئے بیانات میں تصدیق کی کہ ابو خالد الضیف اور یحییٰ السنوار سے رابطہ مستقل جاری ہے اور ان کے ساتھ صلاح مشورہ کیا جاتا ہے۔

اسرائیل کی ہٹ دھرمی غزہ میں جنگ بندی میں رکاوٹ ہے: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ اور غارت گری کو روکنے کے لیے ہرممکن لچک دکھانے کے ساتھ جنگ بندی کی بھرپور کوشش کررہی ہے مگر صہیونی نازی حکومت اور انتہا پسند نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنگ بندی ممکن نہیں ہوسکی۔

حماس غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کےلیے کوشاں ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حماس کی پوری کوشش غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کو روکنا اور غزہ کے جنگ زدہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

دشمن کی ننگی جارحیت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارح دشمن غزہ کی پٹی پر ننگی جارحیت ، بمباری، قتل عام اور فلسطینی آبادی کو بھوکا پیاسا مارنے کی مجرمانہ پالیس پر عمل پیرا ہے۔ ایسے میں صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

اسامہ حمدان: اسرائیل مذاکرات میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ "اسرائیل" صرف قیدیوں کا تبادلہ کرنا چاہتا ہے، جب کہ مزاحمت ایک بار اور ہمیشہ کے لیے جارحیت کو روکنا، غزہ سے قابض فوج کے انخلاء، امداد اور تعمیر نو، اور بے گھر افراد کو ان کے گھروں میں واپس لانا چاہتی ہے۔

غزہ میں ہماری عوام کوبھوک کی اعلانیہ جنگ میں موت کا سامنا ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نماء اسامہ حمدان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ 140 دن گذرچکے ہیں اور نازی تسلط اب بھی نسل کشی اور نسلی تطہیر کی اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہر طرح کی بھوک، افلاس، قتل عام اورغزہ کی پٹی میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینی شہریوں کے خلاف ہولناک قتل عام، نسل کشی جاری ہے۔

بائیڈن کے بیانات ہوائی فائر،امریکا عملا جارحیت میں شامل ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سرکردہ رہ نما اسامہ حمدان نے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی مخالفت کو’ہوائی فائر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا عملا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں شامل ہے۔

حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی کے مطالبے پر قائم ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایک جامع جنگ بندی، پوری غزہ کی پٹی سے قابض فوج کے انخلاء اور اس پر سے محاصرہ ختم کرنے کے مطالبے پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں کسی بھی دیر پا جنگ بندی میں رکاوٹ ہے اور وہ جنگ اور جارحیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔

حماس نے ابھی تک "پیرس کی تجاویز” کا جواب نہیں دیا: ذرائع

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ حماس نے پیرس اجلاسوں سے موصول ہونے والے فریم ورک پیپر کے حوالے سے اپنا ردعمل پیش نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت روکنے کی کسی بھی تجویز پر غورکے لیے تیار ہیں:حمدان

​اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ​رہنما اسامہ حمدان نے ​زور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت حماس نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے ہی کسی بھی ایسے اقدام یا تجویز پر بات چیت کے لیے فراغ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہماری کوشش اسرائیلی دشمن ریاست کی طرف سے ہماری قوم پرمسلط کی گئی وحشیانہ جارحیت کو روکنا ہے۔​