چهارشنبه 30/آوریل/2025

اجتماعی قتل عام

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں امریکہ ملوث ہے: سینڈرز

امریکی ٹی وی CNN نے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کے حوالے سے کہا ہے غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں امریکہ شریک ہے۔

غزہ میں ایئر ڈراپ "پروپیگنڈا ڈسپلے آپریشن” میں 5 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس نے کہا ہے کہ "پٹی کی فضائی حدود میں ہونے والے بے ترتیب ہوائی جہاز کےایئر ڈراپ آپریشن کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔ یہ سامان بلندی سے شہریوں پر گرایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سے چرائی درجنوں لاشیں واپس کردیں

اسرائیل نے حالیہ مہینوں کے دوران غزہ میں مختلف مقامات پر موجود قربرستانوں سے نکالی گئی 47 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کو واپس کر دی ہیں۔ یہ حالیہ پانچ مہینوں کی جنگ کے دوران دوسرا واقعہ ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی قبریں اکھاڑ کر لاشیں واپس غزہ بھیجی گئی ہیں۔

اسرائیل روزانہ اوسطا 37 فلسطینی ماؤں کو شہید کررہا ہے: اقوام متحدہ

خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزار فلسطینی خواتین کو شہید کیا جاچکا ہے۔ اس اعتبار سے اسرائیلی فوج روزانہ 37 فلسطینی خواتین کو شہید کررہا ہے۔

غزہ پر 24 گھنٹوں میں قابض فوج کی جارحیت سے 10 قتل عام،مزید97 شہید

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 10 قتل عام کیے ہیں، جن میں 97 فلسطینی شہید اور 123 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات انتہائی خوفناک ہیں:یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں غذائی قلت سے منسلک بچوں کی اموات کی تعداد میں ایک "دھماکہ" خیز اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں بچوں کی اموات کی شرح جنوبی غزہ کی نسبت تین گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ میں مزید 13 اجتماعی قتل عام، 124 شہری شہید

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 افراد شہید اور 210 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 90 فلسطینی شہید،177 زخمی

غزہ کی پٹی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام کے نتیجے میں 90 شہری شہید اور 177 زخمی ہو گئے۔

اسرائیل نے غزہ میں 25000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کو قتل کیا: آسٹن

واشنگٹن نے پہلی بار غزہ پر اسرائیلی جنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کو تسلیم کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک امریکی اسلحے سے غزہ میں 25000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے۔ اسرائیل کو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

غزہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 193 فلسطینی شہید، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 193 فلسطینی شہید اور 920 زخمی ہوئے۔"