جمعه 07/فوریه/2025

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 90 فلسطینی شہید،177 زخمی

اتوار 3-مارچ-2024

 

غزہ کی پٹی میں پچھلے24 گھنٹوں کے دوران صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام کے نتیجے میں 90 شہری شہید اور 177 زخمی ہو گئے۔

 

فلسطینی وزارتصحت کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عامکیے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 شہید اور 177 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے مزیدکہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔قابض فوج ایمبولینس کے عملے اور شہری دفاع کو ان تکپہنچنے سے روکتی ہے۔

 

اس طرح گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلیجارحیت میں 30410 شہید اور 71700 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی