پنج شنبه 01/می/2025

اجتماعی قتل عام

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت میں مزید 71 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 7 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 71 شہری شہید اور 102 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ: غذائی قلت سےمزید 4 بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 34 ہو گئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں طبی ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال میں غذائی قلت کے باعث مزید چار فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غذائی قلت کے شکار شہداء کی تعداد 34 ہوگئی۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 8 قتل عام، 77 شہید

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 شہید اور 108 زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا۔

سرکاری میڈیا کی الاقصیٰ شہداء ہسپتال میں صحافیوں پرحملوں کی مذمت

فلسطین سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے الاقصی شہداء ہسپتال کی دیواروں کے اندرصحافیوں اور بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کرکے قتل عام کیا جس سے متعدد شہید اور زخمی ہوئے۔

الشفاء ہسپتال میں400 فلسطینیوں کو شہید،1050گھروں کو جلایا گیا

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے الشفاء ہسپتال کے اندر اور اس کے اطراف میں حالیہ جارحیت کے دوران 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جب کہ مغربی غزہ میں شفا میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے 1050 گھروں کو تباہ کیا گیا۔

غزہ: اسرائیلی بربریت بند نہ ہوسکی، مزید 82 فلسطینی شہید،100 زخمی

غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی غاصب نازی فوج کے ہاتھوں مزید 82 شہریوں کا اجتماعی قتل عام کیا گیا جب کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 98 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں امداد کے حصول کےلیے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ سے 17 شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں امداد کے حصول کے لیے ہونے والے فاقہ کش لوگوں پر قابض فوج نے دوبارہ فارئرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 17 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی جارحیت کا 176واں دن، غزہ میں مزید درجنوں فلسطینی شہید

صیہونی قابض فوج نے مسلسل 176ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں درجنوں فضائی حملے، توپ خانے کی گولہ باری اور فائر بیلٹ سے شہریوں کا خونی قتل عام کیا اور غزہ کی پٹی میں بھیانک جرائم کا ارتکاب جاری رکھا۔

غزہ کے الشفاء ہسپتال میں 200 افراد کو شہید اور 1000کو گرفتار کیاگیا

فلسطینی سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اندر اور اس کے آس پاس موجود لوگوں کے خلاف اپنا جرم جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابض فوجیوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ کمپلیکس کے اندر سے انہوں نے 200 سے زائد بے گھر شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ ایک ہزار افرادکو جبری طورپر اغواء کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود غزہ میں بچوں کا قتل عام جاری

غزہ کے خلاف صیہونی نسل کشی کی جنگ اپنے 175ویں روز بھی جاری ہے، تمام تر سفاکیت اور جبر کے ساتھ دنیا کو افطاری اور سحری کی دسترخوان پر ظلم و ستم کا دلکش کھانا پیش کر رہا ہے۔