فلسطین کے سرکاریمیڈیا آفس نے کہا ہے کہ "اسرائیلی” قابض فوج نے الشفاء ہسپتال کے اندراور اس کے اطراف میں حالیہ جارحیت کے دوران 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ مغربی غزہ میں شفا میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے 1050 گھروں کو تباہ کیا گیا۔انہیں جلا کر رکھ کا ڈھیر بنا دیا گیا۔اسرائیلی قابض فوج کی اس ننگی جارحیت پردنیا خاموش تماشائی ہے اور اس کی طرف سے مذمت تک نہیں کی جا رہی ہے۔
میڈیا آفس نے ایکبیان میں زور دیا کہ قابض فوج نے گرفتاری اور تشدد کے جرائم کا ارتکاب کیا جس سے الشفامیڈیکل کمپلیکس کے اندر اور اس کے ارد گرد سینکڑوں مریض، بے گھر افراد اور طبی عملےکو حراست میں لیا گیا۔
بیان میں نشاندہیکی کہ قابض فوج اب بھی الشفا کمپلیکس کے اندر پھنسے 107 مریضوں کو غیر انسانیحالات میں بغیر پانی، بغیر دوا، بغیر خوراک اور بجلی کے بغیر حراست میں رکھے ہوئےہے، جن میں 30 معذور مریض اور تقریباً 60 طبی عملہ بھی شامل ہے،۔
انہوں نے ایک بارپھر الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی قابض فوج کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمتکرتے ہوئے اسے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔
سرکاری میڈیاآفس نے الشفا کمپلیکس کے اندر اور اس کے اطراف میں قابض دشمن کے مسلسل قتل، فاقہکشی اور تشدد کی مذمت کی۔
انہوں نے امریکیانتظامیہ، بین الاقوامی برادری، کچھ یورپی ممالک اور "اسرائیلی” قابضدشمن فوج کے ذریعہ کی جانے والی نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرم میں حصہ لینے اوراس میں ملوث ہونے کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔