غزہ کی پٹی میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران صیہونی غاصب نازی فوج کے ہاتھوں مزید 82 شہریوں کا اجتماعی قتلعام کیا گیا جب کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 98 زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارتصحت کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی میںخاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے جن میں 82شہید ہوئے جب کہ 98 زخمیوں کو ہسپتالوں میںلایا گیا۔ ان میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
وزارت صحت نے مزیدکہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس طرح 7 اکتوبرکو غزہ کی پٹی پر جارحیت کے آغاز سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 32705 شہید اور75190 زخمی ہو گئے ہیں۔