
غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 38193 ہوگئی،87903 زخمی
پیر-8-جولائی-2024
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوئے۔