شنبه 03/می/2025

اجتماعی قتل عام

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے 382 روز قتل عام جاری

غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے آج 382 ویں روز میں قتل عام جاری ہے۔

’اسرائیلی فوج قحط کو جبری انخلا کےہتھیارکے طور پراستعمال کررہا ہے‘

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جبالیہ میں فلسطینیوں سے بھوک،قحط، تھکن اور بدسلوکی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہاں کے مکینوں کے علاقے کو خالی کرنے اور انہیں جنوبی غزہ کی طرف بھاگنے پر مجبور کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نےغزہ میں سات بے گھرافراد کو بمباری کرکے شہید کردیا

قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں جبالیہ کیمپ کے ایک سکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکالنے کے بعد ان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی دشمن کی لبنان میں جارحیت جاری، مزید کئی شہری شہید

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 29ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ قابض فوج نے فضائی بمباری اور توپ خانے سےگولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جب کہ حزب اللہ کی جانب سے شدید مزاحمت کے درمیان زمینی دراندازی کی کوششیں جاری ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 381ویں روز وحشیانہ قتل عام

قابض صیہونی فوج نے مسلسل 381ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

لبنان پراسرائیلی جارحیت،شہداء کی تعداد دو ہزار 464 ہوگئی:وزارت صحت

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ان کےملک کے خلاف قابض اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 2464 ہو گئی ہے اور 11530 زخمی ہو چکے ہیں۔

حماس کا اسرائیلی اور امریکی سفارت خانوں کا گھیراؤ کرنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے دو رہ نماؤں نے قابض صیہونی اور امریکہ کے سفارت خانوں کا محاصرہ کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ کی پٹی میں قتل عام اور نسل کشی کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

شمالی غزہ کو مکمل تباہی اور اجتماعی قتل عام کا سامنا ہے:ابو زھری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں قابض صیہونی فوج کی طرف سے کیے جانے والے جرم کی سنگینی اتنی بڑی ہے کہ اسے کسی تصویر یا رپورٹ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا حماس وہاں مکمل تباہی اور اجتماعی قتل عام کی پالیسی پر خاموش نہیں رہے گی۔

غزہ: بیت لاہیہ میں ہولناک قتل عام، 73 فلسطینی شہید سیکڑوں زخمی

ہفتے کی شام دیر گئے قابض صیہونی فوج نے غزہ میں بےگھرافراد کا ایک نیا خونی قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں امریکی مدد سے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 19 اکتوبر ہفتے کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 379واں روز ہے۔