شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ: بیت لاہیہ میں ہولناک قتل عام، 73 فلسطینی شہید سیکڑوں زخمی

اتوار 20-اکتوبر-2024

ہفتے کی شام دیرگئے قابض صیہونی فوج نے غزہ میں بےگھرافراد کا ایک نیا خونی قتل عام کیا ہے جس کےنتیجے میں کم سے کم 73فلسطینی شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

قابض صہیونی فوجکے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ کے سکینہ اسکوائر پربمباری کی جس کے نتیجے تقریباً 73 شہری شہید اور 100 زخمی ہوئے۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے بیت لاہیہ پراجیکٹ پر شدید حملے کیے اورکئیگھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ جس کے نتیجے میں 73 کے قریب شہری شہید اور بیسییوںزخمی ہو گئے، جب کہ متعدد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

 

 

سول ڈیفنس نے تصدیقکی کہ بیت لاھیہ پراجیکٹ میں الشریف، الداریوی، عبید، الہندی اور الکحلوت کےخاندانوں پر مشتمل رہائشی گھروں کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے کے نتیجے میںبڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ ہولناک تباہی اور بمباری کے باعث درجنوںفلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

 

 

درایں اثنا کمالعدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نےبتایا کہ ہسپتال میں مزید زخمیوںکے لیے گنجائش ختم اور طبی سامان ختم ہوچکا ہے۔

 

ابو صفیہ نے ایکپریس بیان میں کہا کہ ہم زخمیوں کے علاج میں ناکام ہیں اور بہت سے زخمی بروقت طبیامداد نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں۔۔

 

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ملبے تلے درجنوں لاپتہ افراد موجود ہیں اور بدقسمتیسے ہمارے پاس انہیں نکالنے کے لیے کسی قسم کی سہولت موجود نہیں۔

 

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ قابض اسرائیلی فوج واضح طور پر نسلی تطہیر، فلسطینیوں کو مکمل طور پرختمکرنے کی اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بار شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں بیتلاہیہ پراجیکٹ میں ہولناک قتل عام کیا گیا ہے۔

 

 

یہ نیا قتل عام شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں صحتکے نظام کو ختم کرنے کےموقعے پر کیا گیا ہے۔ اس میں وقت تقریباً 400000 افرادآباد ہیں، قابض فوج نے ہسپتالوں کو فوری طور پر خالی کرنے اور انہیں وہاں سے نکلجانے  کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی