جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی قتل عام

غزہ کی پٹی میں دو ہزار فلسطینی لاپتا ہیں:شہری دفاع

غزہ کی پٹی میں سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پٹی کے مختلف علاقوں سے تقریباً 2000 شہریوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کا ان علاقوں سے قابض افواج کے انخلاء کے بعد ان کا انجام معلوم نہیں ہے۔

غزہ کے الناصر ہسپتال میں اجتماعی قبرسے 50 شہداء کے جسد خاکی برآمد

فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے ہفتے کے روزغزہ کے علاقے خان یونس میں مختلف عمروں کے 50 شہداء کی لاشیں برآمد کیں، جنہیں قابض فوج نے ناصر میڈیکل کمپلیکس کے اندر اجتماعی طور پردفن کیا۔

غزہ میں اسرائیلی قتل عام جاری، 37 شہری شہید، 68 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 197ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا اور 24 گھنٹوں کے اندر چار قتل عام کیے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

غزہ میں ڈرون حملے میں شہید چار بے گناہ فلسطینیوں کی شناخت

فلسطینی صحافیوں نے ان چار نوجوانوں کے نام ظاہر کیے جو کئی ہفتے قبل اسرائیلی ڈرون کے ذریعے کیے گئے بلا جواز ڈرون حملے میں شہید ہوئے تھے۔

الشفاء ہسپتال میں زندہ دفن کیے گئے30 فلسطینیوں میں سے 12 کی شناکت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے الشفاء ہسپتال کے احاطےمیں زخمی حالت میں موجود فلسطینیوں کو اسرائیلی قابض فوج کی بےدردی کے نتیجے میں زندہ دفن کئے جانے کے بعد ان 30 شہداء میں سے 12 کی شناخت کی گئی ہے۔

غزہ میں 7 نئے قتل عام میں 71 فلسطینی شہید، 106 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نےگذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 7 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 71 شہری شہید اور 106 زخمی ہوئے۔

بچوں کی کٹی پھٹی لاشیں اسرائیلی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہیں:یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کےادارے (یونیسیف) کی ترجمان ٹیس انگرام نے کہا ہے کہ "غزہ کے بچوں کی ٹوٹی پھوٹی لاشیں اور بکھری ہوئی زندگیاں ان پر مسلط ہونے والے ظلم و بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہیں"۔

غزہ پراسرائیلی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 33 ہزار843 ہوگئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف پانچ تازہ قتل عام کیے، جن میں سے 46 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 110 زخمی ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 34 فلسطینی شہید، 62 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 سالوں کے دوران 4 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید،76 زخمی

عیدالفطرکے تیسرے روز جمعہ کو وزارت فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے شہادتوں کی تعداد 33 ہزار 634 شہید اور 76 ہزار 214 زخمی ہو گئی ہے۔