پنج شنبه 12/دسامبر/2024

شمالی غزہ: بےگھر افراد کی پناہ گاہ پراسرائیلی بمباری میں کئی شہری شہید

بدھ 23-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے غزہ کی پٹی کے شمالے علاقے میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے طورپراستعمال ہونےوالے ایک سکول پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

 

شمالی غزہ میں یہقتل عام بیت لاہیہ میں کیا گیا جس میں ایک سکول کو نشانہ بنایا گیا جس میں بڑیتعداد میں بے گھر فلسطینی جمع تھے۔

 

ہمارے نامہ نگارنے بتایا کہ قابض فوج نے توپخانے سے زید بن حارثہ سکول پر بمباری کی ، جس میں بیت لاہیہ سے بے گھرہونے والے خاندان جمع تھے۔ اس وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم سات فلسطینیشہید ہوگئے۔

 

شمالی غزہ میںقابض اسرائیلی فوج کی جارحیت مسلسل 19ویں دن جاری ہے ۔ قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کا محاصرہ کررکھا ہے اور ہر طرفتباہی اورقتل وغارت گری کا بازار گرم ہے۔ لوگوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکال کربے گھر کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی