پنج شنبه 01/می/2025

عالمی خبریں

یورپی یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے: ہسپانوی وزیراعظم

ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے جمعرات کو کہا، یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ اس سے اسرائیل فلسطین تنازعہ کو ختم کرنے اور خطے کو "مستحکم" کرنے میں مدد ملے گی۔

فلسطین کی حمایت میں تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد’سی آئی اے‘ کی وارننگ

امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے اپنے ملازمین کو سوشل میڈیا پر سیاسی پیغامات پوسٹ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں کسی قسم کی پوسٹ یا تصاویر شائع کرنے سے گریز کریں۔

امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے

امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کر گئے۔ وہ نوبیل انعام یافتہ سفارتکار تھے اور ان کی عمر 100 برس تھی۔

سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہے اور اسرائیل فلسطینیوں کے فنڈز جاری کرے۔

کراچی: عظیم الشان جلوس میں لاکھوں افراد کا فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کی جانب سے 29 نومبر کو ’فسلطینی عوام کے ساتھ یکجہتی‘ کے دن پر کراچی میں فلسطین یکجہتی کمیٹی نے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔

حماس ایک سوچ کا نام، اسے مارا نہیں جا سکتا، مستقل جنگ بندی کی جائے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہےکہ حماس تحریک "صرف افراد کا گروہ نہیں ہے، بلکہ ایک خیال اور نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا"۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کی حد سے تجاوز کیا ہے اور اسے غزہ پر دوبارہ قبضے کا نہیں سوچنا چاہیے۔

مزاحمت نے اسرائیل کے ساتھ وہ کیا جو فوجیں نہیں کرسکیں: داؤد اوگلو

سابق ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ کے عوام کی استقامت کو سراہا ہے۔

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ انہوں نے "اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کے بارے تبالہ خیال کیا"۔

کینیڈا میں فلسطینیوں سے یکجہتی ملین مارچ، لاکھوں افراد کی شرکت

اتوار کے روز کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ہزاروں افراد نے فلسطین کی حمایت میں ایک ملین بڑے مارچ اور مظاہرے میں حصہ لیا اور غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔