پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس

اسرائیلی فوج کی صفوں میں مکمل افراتفری پائی جا رہی ہے: سینیر عہدیدار

اسرائیلی ریزروفوج کے ایک سینیر افسر نے خبردار کیا ہے کہ عبرانی میڈیا اس بڑے بحران کو نظر انداز کر رہا ہے جس کا سامنا قابض فوج کو غزہ کی پٹی میں زمینی جنگ کے آغاز سے ہی کرنا پڑ رہا ہے۔

جنگ پانچویں مہینے میں داخل، اسرائیلی معیشت 20 فیصد سکڑ گئی

غزہ میں اسرائیلی جنگ طول پکڑتی گئی اور اسرائیلی معیشت تاریخ میں پہلی بار تیزی سے سکڑتی گئی۔ اسرائیل کی معیشت کی یہ گراوٹ کسی اور وجہ سے نہیں صرف اسرائیلی جنگ کی وجہ سے ہے جو اس نے سات اکتوبر سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔

اسرائیلی وزیر کا فلسطینیوں کومسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنےکا مطالبہ

قابض اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں داخلے کو روکا جائے اور فلسطینیوں کے بیت المقدس اور اندرونی علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ .

مقبوضہ فلسطین میں فدائی حملے میں تین آباد کار ہلاک، تین زخمی

مقبوضہ فلسطین کے اندر اشدود کے مشرق میں واقع کریات ملاخی یہودی بستی کے ایک بس اسٹاپ پر جمعہ کی سہ پہر فدائی فائرنگ کی کارروائی میں تین آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

قابض فوج کا غزہ سے چھاتہ بردار ریزرو بریگیڈ کے انخلاء کا اعلان

اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی شام غزہ کی پٹی سے چھاتہ بردار ریزرو بریگیڈ کے انخلاء کا اعلان کیا۔

لبنان میں راکٹ حملے میں آباد کار خاتون ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے اندر صفد شہر پر راکٹ حملے کے بعد ایک خاتون آباد کار ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیل کی 601 ویں بٹالین کا ڈپٹی کمانڈر ہلاک

​منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران "میجر" کے عہدے کے ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔​

قابض فوج کا غزہ کی لڑائی میں اپنے ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف

اتوار کو اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں اپنی افواج کے ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔

شمالی غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر ہلاک، قابض فوج کا اعتراف

اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ میں لڑائیوں میں ایلیٹ "شالدگ" یونٹ کے میجر کے عہدے کے دوسرے افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔قابض فوج نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ "گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لڑائیوں میں دو افسران اور دو فوجی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ 10 دیگر زخمی ہوئے۔"

غزہ جنگ میں زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 2797 ہو گئی

اسرائیلی قابض فوج نے منگل کو تصدیق کی کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں اس کے فوجیوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 2797 ہو گئی ہے۔