شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 380 مساجد کوشہید کیا گیا

​غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعات کے دفتر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے تین ماہ سے زائد عرصہ قبل اس کے خلاف اپنی جارحیت کے آغاز سے اب تک ​380 مساجد اور 3 گرجا گھروں کو تباہ کیا ہے۔​

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینی نسل کشی کے مقدمے کی سماعت

​عالمی عدالت انصاف قابض اسرائیل ریاست کے خلاف فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے مقدمے پر آج سے سماعت شروع کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر درخواست کا خیرمقدم کیا ہے۔​

یورپی حکام اسرائیل پر مقدمہ چلانے کے لیے جنوبی افریقہ کی حمایت کردی

​دو یورپی حکام نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت میں "نسل کشی کی کارروائیوں" کے ارتکاب میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی شکایت کی حمایت کی ہے۔​

کولمبیا کے صدر کی حمزہ الدحدوح اور دیگر صحافیوں کی شہادت کی شدید مذمت

​کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے میں صحافیوں حمزہ الدحدوح (وائل الدحدود کے بیٹے) اور مصطفیٰ ثرایا کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔​

سکاٹش وزیراعظم: غزہ کی آبادی کو بے گھر کرنا نسل کشی ہے

سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت میں سینیر وزراء کے بیانات غزہ کے باشندوں کی دوسرے ممالک میں نقل مکانی اور پٹی پر دوبارہ قبضے کے بارے میں بیانات نسلی تطہیر کی روایتی تعریف میں آتے ہیں۔

عرب تنظیموں، سیاسی جماعتوں،شخصیات کی صالح العاروری کے قتل کی مذمت

​منگل کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کے ایک ڈورن حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماسس] کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر صالح العاروری اور ان کے چھ ساتھیوں کے قتل کی شدید مذمت جاری ہے۔​

ترکیہ میں اسرائیلی موساد کے لیے 33 مشتبہ جاسوس گرفتار

ترکیہ کے میڈیا نے انکشاف کیا کہ ترک سکیورٹی نے ترکی کیہ سرزمین پر اسرائیلی موساد کے لیے جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دینے کے الزام میں 33 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

العاروری قتل کے بعد لبنان کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف شکایت

منگل کے روز لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب سے کہا ہے کہ وہ "اسرائیل کی طرف سے لبنان کی خودمختاری کو کھلم کھلا نشانہ بنائے جانے" کے پس منظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک فوری شکایت پیش کریں۔

فلسطین پراسرائیلی بربریت 2023 کا سب سے زیادہ غمناک حصہ تھا:وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سالِ نو (2024) کے موقع پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں۔

بحیرہ احمر میں امریکی حملے میں 10 یمنی فوجی شہید:انصاراللہ

یمنی انصار اللہ گروپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے یمنی بحری افواج کی تین کشتیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بحری افواج کے دس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔