شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

خان یونس میں شہریوں کا محاصرہ اوران پر بمباری سنگین جرم:یو این

غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے خان یونس میں شہری مقامات پر جاری حملوں کو "مکمل طور پر ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے غزہ کے خلاف قابض فوج کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایودھیا [بھارت] میں مسجد کی جگہ رام مندر کا افتتاح

بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے تاریخی شہر ایودھیا میں تین دہائیوں قبل منہدم کی گئی تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیرکیے گئے رام مندر کا افتتاح آج پیر کے روز کردیا گیا۔

غزہ میں المناک ہلاکتوں کی مذمت،فلسطینی ریاست قائم کی جائے:گوتیرس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی "افسوسناک" ہلاکتوں کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کے لیے ریاست کے قیام میں رکاوٹ کو ناقابل قبول قرار دیا۔

میکسیکو۔ چلی نےفلسطین کی صورتحال پرعالمی فوجداری عدالت سے رجوع

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے چلی کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کی حیثیت کو ممکنہ جرائم کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کی غزہ پر قرارداد، جنگ بندی کا مشروط مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ کے قانون سازوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے سے اتفاق نہ کرنے کا ایک بار پھر اشارہ دیا ہے۔ جمعرات کے روز یورپی پارلیمنٹ نے اپنے اجلاس کے بعد تقریباً وہی بات کہی ہے جو اسرائیل کا مسلسل موقف چلا آرہا ہے اور جسے قبول کرنے کے لیے حماس تیار نہیں ہے۔

یو این سیکرٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کی حالت 1945ء کے برلن سے بدتر، جنگ فوری روکی جائے:چلی

چلی کے صدر گیبریل بورک نے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہونے والی تباہی کی صورت حال کو عالمی جنگ کے اختتام پر 1945 میں جرمن شہر برلن میں ہونے والی تباہی اور نازی فوج کے نقصان سے بھی بدتر قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ جنگ کو فوری طورپر روکا جائے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 دن:دنیا بھر میں سیز فائرکے لیے مظاہرے

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل ہونے پر ہفتے کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور برطانوی دارالحکومت لندن سمیت دنیا کے 45 ممالک میں لاکھوں افراد نے اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے کیے۔

برطانیہ اور امریکا مفادات پر حملے جائز ہدف ہوں گے:انصا راللہ

یمن میں حوثیوں کی سیاسی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ اس کے مراکز کو امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکا اور برطانیہ کے مفادات اور اہداف کو نشانہ بنانا حوثیوں کے لیے جائز اہداف کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ہمارے پیش کردہ ثبوت اسرائیل کو مجرم ثابت کرنےکے لیے کافی ہیں:ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ترکیہ نے فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے کےلیے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔