سه شنبه 21/ژانویه/2025

برطانیہ اور امریکا مفادات پر حملے جائز ہدف ہوں گے:انصا راللہ

ہفتہ 13-جنوری-2024

 

یمن میں حوثیوںکی سیاسی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ اس کے مراکز کو امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کی طرفسے نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکا اور برطانیہ کے مفادات اور اہداف کو نشانہبنانا حوثیوں کے لیے جائز اہداف کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

جمعے کی رات کوامریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے جمعہ کی رات کو یمن کے اندر حوثی مزاحمتفورسز انصاراللہ کےدرجنوں فوجی مراکز کو اپنی بمباری کی زد میں لیا ہے۔

 

کونسل نے جمعہ کےروز "سبا” ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا” امریکی اور برطانوی غدارانہ جارحیت ایک ناجائز اور بلا جواز جارحیت ہے جوتمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے اور حقیقی خطرہ ہے۔

 

امریکہ اور برطانیہنے آج صبح سویرے یمن میں "انصار اللہ الحوثی” گروپ کے ٹھکانوں پر فضائیحملے شروع کیے، جن میں ریڈار سائٹس، ڈرون اور میزائل پلیٹ فارمز اور ساحلی نگرانیکی جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

انصار اللہ گروپنے یہ بھی اعلان کیا کہ 73 امریکی حملوں نے دارالحکومت صنعا اور حدیدہ، تعز، حجہاور صعدہ کی گورنریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کے 5 جنگجو ہلاک اور 6زخمی ہوئے۔

 

امریکہ اور برطانیہکی جانب سے یہ غیر معمولی فضائی حملہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مشرق وسطیٰکے ایک ہفتے پر محیط اس دورے کے اختتام پر سامنے آیا ہے۔ جس میں وہ خطے میں امناور غزہ کی جنگ کا علاقے میں پھیلاؤ روکنے کی کوششوں کے لیے آئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی