شنبه 16/نوامبر/2024

دھنک

ہلکی پھلی ورزش بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے مفید

جنرمیں دل کی صحت اور امراض قلب کے حوالے سے کام کرنی والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ ہلکی پھلوکی ورزش بلند فشار خون کے لیے غیرمعمولی حد تک مفید ہے۔ ہلکی پھلکی ورزش نفسیاتی ڈی پریشن کم کرکے بلڈ پریشن کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

منہ کی بدبو کے اسباب اور اس کا تدارک کیسے؟

منہ سے نکلنےوالی بدبو سے ختم کرنے کےلیے لوگ طرح طرح کے طریقے طریقے اور طبی نسخے استعمال کرتے ہیں۔ ایک جرمن طبی جریدے نے منہ کی بدبو کے اسباب اور ان کے تدارک پر ایک رپورٹ میں روشنی ڈالی ہے۔

گرمیوں میں‌باربیکیو میں مثالی درجہ حرارت کیا ہونا چاہیے؟

جرمنی کی ایک طبی تنظیم نےباربی کیو کی تیاری کےدوران موسم گرما میں مثالی درجہ حرارت کے بارے میں دلچسپ تحقیق جاری کی ہے۔ نظام انہضام کے کے لیےکام کرنےوالے جرمن طبی ادارے کا کہنا ہےکہ موسم گرما میں موسم کی گرمی اور ہوا میں نمی بیکٹیریا اور جراثیم کی کثرت کےلیے مناسب ماحول تیار کرتے ہیں۔

گرد و غبار سے اپنی صحت کو کیسے بچائیں؟

موسم گرما میں میدانی علاقوں اور عرب ممالک کے ریتلے صحرائوں میں‌بڑے پیمانے پر گردو غبار اٹھتا ہے جو لوگوں کی صحت کے لیے غیرمعمولی طورپر نقصان دہ ہوسکتا ہے۔قطر کی حمد میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے گردو وغبار کے انسانی صحت پر پڑنےوالے منفی اثرات اور اس کےبچائو کےطریقوں کے حوالے سےمفید مشورے دیئے ہیں۔طبی فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ گردو غبار ناک میں الرجی، انفیکشن، نظام تنفس اور دیگر جسمانی عوارض کا موجب بن سکتا ہے۔گردو غبار سے بچنے کے لیے درج ذیل مشورے قارئین کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔گردو غبار والی ہوا میں باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔ جب ہوا میں بہت زیادہ گردو وغبار ہوگا تو وہ صحت پر منفی اثرات ڈالے گا۔گردو غبار کی صورت میں منہ اور ناک کو ماسک یا گیلےکپڑے کے ساتھ ڈھانپ کر رکھی تاکہ کم سے کم چھینکیں آئیں۔جب ہوا بہت زیادہ غبار آلود ہو تو گاڑی چلاتے ہوئے اس کے شیشے بند رکھیں اور ایئرکنڈیشنز کا استعمال کریں۔آنکھوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے گردو غبار سے بچائیں۔اگر گردو غبار کی وجہ سے آپ آنکھوں میں آنسوئوں کا بہنا، نزلہ زکام، کھانسی یا آواز میں خرابی محسوس کریں تو فورا ڈاکٹر سےرجوع کریں۔

کون سا مشروب مِرچوں کی سوزش سے نجات دے سکتا ہے؟

اگرآپ ایسا کھانا کھاتے ہیں جس میں مرچیں زیادہ ہوں تو وہ مرچیں آپ کے معدے میں بہت زیادہ جلن اور سوزش پیدا کرسکتی ہیں مگر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس رپورٹ میں ہم آپ کو ایک ایسے مفید مشروب کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے معدے میں جلن ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کی سروسز ایک بار پھر متاثر

دُنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو کچھ مخصوص فیچرز جیسے کہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں مشکل در پیش آ رہی ہے۔ فیس بک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ صارفین کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ ہے اور ’ان کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔‘

ٹورنٹو میں ‘گوگل’ کا اسمارٹ سٹی منصوبہ تنقید کی زد میں!

عالمی سرچ انجن گوگل نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں‌ پانچ ہیکٹر سے 77 ہیکٹر پر محیط ایک وسیع وعریض اسمارٹ سٹی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

عراق میں پانی کی قلت نے پراسرار قدیم تہذیب کےآثار نمایاں کر دیے!

عراق کےشمال میں واقع موصل ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح نیچے جانے سے ایک پراسرار اور قدیم تہذیب کے آثار سامنے آئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ وارضیات بھی ان آثار کے بارے میں نہیں‌ جاتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے موصل ڈیم کے اندر کسی پرانی تہذیب کے آثار کی موجودگی حیران کن ہے۔

مصر میں چوتھا’ھرم’ زائرین کے لیے کھول دیا گیا

مصر کی وزارت آثار قدیمہ وسیاحت نے مرمت کے کام کی تکمیل کے بعد چوتھے 'اھرام' کو زائرین کے لیے کھول دیا ہے۔ 'اللاھون' کے نام سے منکشف ہونے والا یہ ھرم الفیوم گورنری میں واقع ہے۔

ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ کی پیشین گوئی کر دی!

مصر میں فلکیاتی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں عید الاضحیٰ کی پیشن گوئی کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ 11 اگست کو ہوگی۔