
چین بھی خود کار کاروں کی تیاری کی دوڑ میں شامل
منگل-26-اپریل-2016
دنیا بھر میں جہاں آئے روز جدید ترین سہولیات سے آراستہ گاڑیاں منظرعام پر آنے لگی ہیں وہیں اب تیزی کے ساتھ خود کار گاڑیوں کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ عالمی سرچ انجن "گوگل" نے چند ماہ قبل ماحول دوست خودکار کار کا تصور پیش کیا تھا جس کے بعد اب کئی دوسری آٹو کمپنیاں بھی اس میدان میں اتر رہی ہیں۔