جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس

وجودی بحران سے دوچاراسرائیل سکڑنے لگا ہے: نیویارک ٹائمز

انٹرنیشنل کرائسز گروپ میں اسرائیلی امور کے سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسرائیل سات اکتوبر 2023ء سے جاری تباہ کن جنگ کے ایک سال بعد ایک وجودی بحران میں ڈوب رہا ہے۔

طوفان الاقصیٰ کا ایک سال، 885 آباد کار ہلاک، 70000 زخمی

فلسطینی مزاحمتی کی کارروائیوں اور حملوں کے اثرات کا واضح اعتراف کرتے ہوئے اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء کے بعد سے اب تک 885 آباد کار ہلاک اور 70000 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ ان زخمیوں اور ہلاکتوں میں قابض صہیونی فوجی شامل نہیں ہیں۔

اسرائیلی ہوا بازی کا شعبہ شدید بحران کا شکار،ہزاروں فوجی بیرون ملک

قابض اسرائیلی ریاست کا ہوا بازی کا شعبہ شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے، کیونکہ ہزاروں اسرائیلی بشمول ریزرو فوجی جنہیں ہنگامی کال اپ آرڈر (حکم نمبرآٹھ ) کے تحت جلد ملک میں واپس آنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ تاہم پروازوں کی کمی اور ٹکٹوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی وجہ سے وہ بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا القسام کے حملے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں کل منگل کواسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مجاھدین نے گھات لگائے گئے حملے میں اس کے چار اہلکاروں کو ہلاک اورپانچ کو زخمی کردیا ہے۔

رفح میں مجاھدین کے مخصوص آپریشن میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ کی پٹی کے جنوب میں مزاحمت کاروں کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں چاراسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جوزف بوریل کی میڈریڈ اجلاس میں شرکت پر اسرائیل چراغ پا

قابض صہیونی ریاست یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے جمعہ کے روز اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

فوج نےاسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کرکے معلومات چھپائیں:عبرانی ٹی وی

اسرائیلی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ قابض فوج نے تقریباً نو ماہ قبل غزہ پر بمباری کے دوران مزاحمت کاروں کے زیر حراست تین اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کر دیا مگر ان کے بارے میں معلومات خفیہ رکھی تھیں۔

اسرائیل طویل جنگوں کا متحمل نہیں ہوسکتا:سابق شین بیت چیف

قابض اسرائیلی ریاست کی جنرل سکیورٹی سروس (شین بیت) کے سابق سربراہ نداو ارگمان نے غزہ کی پٹی میں لڑائی فوری ختم کرنے اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل طویل جنگوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اسرائیلی بن گویر پر پل پڑے اور اسے تل ابیب کے ساحل سے بھگا دیا

جمعہ کو اسرائیلیوں نے صہیونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو تل ابیب کے ساحل سے اس وقت نکال دیا۔ ساحل پر جمع لوگوں نے اسے چیخ چیخ کر کہا کہ "تم قاتل ہو، تم دہشت گرد ہو، یہاں سے نکل جاؤ"۔

’جھوٹ بولنا بند کرو‘اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نیتن یاہو پر برس پڑے

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "نیتن یاھو قیدیوں کی رہائی کی بات کا بار بار جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ وہ قیدیوں کی رہائی میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں اور کیونکہ وہ جنگ بندی معاہدے کے بجائے قیدیوں کو جنگ میں جھونک رہے ہیں‘‘۔