چهارشنبه 30/آوریل/2025

طوباس: اسرائیلی حکام کے ہاتھوں سیکڑوں درخت قربان

جمعرات 28-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے طوباس کے علاقے عینون میں واقع اراضی پر اگنے والے سیکڑوں قدرتی درختوں کو اکھاڑ پھینکا۔

طوباس کے علاقے  کے منتظم معتز بشارت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے علی الصباح طوباس کی زمین پر اگنے والے سیکڑوں درختوں کو بلڈوزر کی مدد سے تباہ کر دیا۔

معتز کے مطابق اسرائیلی فوج نے  ان 8 سے 10 سال پرانے درختوں کو اس حیلے کے ذریعے سے تباہ کر دیا کہ یہ درخت فوجی ٹریننگ کے علاقوں پر لگائے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائی سےقبل علاقے کوجانے والے تمام سڑکیں بند کر دی تھی اور فلسطینی شہریوں کوعلاقے تک رسائی معطل کر دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی