قابض صہیونی ریاست نے تازہ بارشوں کے نتیجے میں پانی سے ڈیم بھر جانے کے بعد بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ڈیموں کے منہ کھول دیے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر فصلیں زیرآب آنے سے بھاری نقصان پہنچا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی حکومت نے مشرقی غزہ کے قریب ڈیموں کے منہ کھول دیے جس کے نتیجے میں غزہ میں فصلیں پانی کے ریلوں کے نتیجے میں تباہ ہوگئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں بغیر پیشگی اطلاع کے ڈیموںکے منہ کھولے جانے کے باعث الزیتون کالونی، الشجاعیہ اور شمالی بیت حانون میں سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
مقامی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے ڈیم کھولے جانے کے باعث ان کی وسیع پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں اور ان کی املاک کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔