قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی 193 دونم فلسطینی اراضی قبضے میں لے لی اور اس پر کوڑا کرکٹ پھینکا جائے گا۔
دیر بوان بلدیہ کے چیئرمین منصورمنصور بے ایک پریس بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ نقشوں میں دیر دبوان، رمون اور دوسرے مقامات کی 193 دونم اراضی پر قبضہ دکھایا گیا ہے۔ اس اراضی پر کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور یہودی آباد کاروں کو کوڑا کرکٹ پھینکنے کی اجازت دی جائے گی۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوںنے اراضی پر اسرائیلی قبضہ مسترد کردیا ہے۔
دبوان بلدیہ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی قیمتی اراضی پر اسرائیلی قبضہ تسلیم نہیں کرتے اور قبضے کی اسرائیلی کوششوں کا مقابلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ دبوان قصبہ رام اللہ شہر سے مشرق میں 8 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ اس کے شمال میں رمون اور عین یبرود، مغرب میں بیتین، مشرق میں النویعمہ اور عین دیوک الفوقا اور جنوب میں عناتا ،مخاس اور برقہ کے علاقے واقع ہیں۔