اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندری حدود میں ہونے والے پراسرار دھماکے اور اس میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ہونے والے خونی دھماکے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ جلد ہی اس کے نتائج جاری کردیے جائیں گے۔
القسام بریگیڈ نے حادثے میں شہید ہونےوالے تین فلسطینیوں محمد حجازی اللحام، زکریا اللحام اور یحییٰ مصطفیٰ اللحام کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔