جمعه 15/نوامبر/2024

امارات ، اسرائیل اختلافات نیتن یاھو کے دور ابوظبی کی منسوخی کا سبب

جمعہ 19-مارچ-2021

جمعرات کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات میں تناؤ کی فضا قائم ہے۔ اسرائیل میں اماراتی سرمایہ کاری کی حد کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کے بیانات کےبعد اماراتی قیادت کو شرمندگی ہوئی ہے۔

عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اماراتیوں نے نیتن یاہو کی طرف سے انتخابی مہم میں پروپیگنڈا کرنے والے مواد کے طور پر اماراتی سرمایہ کاری کے استعمال پر اپنی "غیظ و غضب” کا اظہار کیا تھا۔  امارات نے واضح‌کیا ہے کہ وہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق امارات اور اسرائیل کے درمیان پائے جانے والے اختلافات نیتن یاھو کے دورہ ابوظبی کی منسوخی کا باعث بنے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو نیتن یاھوابوظبی کا دورہ کرنے والے تھے لیکن انہوں نے اسرائیل کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر جو نیتن یاہو کو اردن کے ہوائی اڈے پر لے جارہا تھا کو اردن کی فضا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ان کا یہ دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔
چینل کے مطابق نیتن یاھو نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیلی معیشت میں تقریبا  40 ارب شیکل کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس بیان میں اماراتیوں کو مشتعل کردیا گیا تھا۔ امارات اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا تھا مگر نیتن یاھو کے بیان نے سارا بھانڈا پھوڑ ڈالا۔

 

مختصر لنک:

کاپی