امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعة الوداع کے موقع پر فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ کئی ہفتوں سے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر رکھا ہے اور نمازیوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ مسجد اقصیٰ میں داخلے کے قدیم راستوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ سراج الحق نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں سے روکنے کے لیے ہر ممکنہ اقدام کریں۔