سابق امیر جماعت اسلامیسراج الحق نے کہا ہے عالم اسلام کی 74لاکھ افواج اور 58اسلامی ممالک کے باوجودفلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں۔ غزہ آج کا کربلا ہے۔
حضرت امام حسینؓ نے میدانِ کربلا میں لازوالقربانی دے کر امت کو پیغام دیا کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو ظالم کا مخالف اور مظلومکا حامی بن کر رہے ۔
بے حس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضےلینے کیلئے خاموش ہے۔ تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہوگی اوراسرائیلی ناسور کا خاتمہہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی فلسطین مرکز حُریتکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقعے پرعلامہ حسنین گردیزی ، علامہ مرزا یوسفحسین، حماس کے پاکستان میں ترجمان خالد قدومی،علامہ غلام عباس رئیسی، علامہ امتیازعلی رضوی اور مرکزی صدر آئی ایس اوپاکستان نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزیسے گامزن ہے۔ پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں قبول نہیں۔ حماس و حزباللہ اور جہاد اسلامی کے اتحاد نے دشمن کی صفوں میں کہرام مچا رکھا ہے۔ بیت المقدسکی ظلم سے نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے ۔ شہدا کا خونرائیگاں نہیں جائے گا۔