فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ایک پارٹی پر فلسطینی مجاھدین نے ڈرون طیارے سے بم حملہ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کردیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی کارروائی ہے۔
فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج گشت میں مصروف تھی۔اس دوران فلسطینی مجاھدین نے ایک ڈرون طیارے کی مدد سے اسرائیلی فوجیوںپر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں ایک اہلکار زخمی ہوا۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ’0404′ کے مطابق مشرقی غزہ میں ڈرون طیارے کےحملے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔
ادھر اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ وہ قابض دشمن کی طرف سے غزہ کی پٹی پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ حماس نے غزہ کی پٹی میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دشمن غزہ کی پٹی میں بے گناہ لوگوں کا بے دریغ اور بے دردی کے ساتھ قتل عام کررہا ہے۔