جمعه 15/نوامبر/2024

مسلم امہ غزہ کے مظلوم عوام کے لیے اٹھ کھڑی ہو: الشیخ صبری

ہفتہ 15-مئی-2021

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ جب تک مسجد اقصیٰ پر قابض صہیونیوں کا قبضہ قائم ہے، اس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے اور القدس اور مسجد اقصیٰ کا گھیراؤ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط اور قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے روکے جانے تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ الصبری نے کہا کہ میں قابض صہیونیوں پر واضح کردوں کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ سرخ لکیرہیں۔ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی ہے جس پر کسی دوسرے مذہب کی مذہبی اجارہ داری کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد مسلسل مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کررہا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم سےغزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا۔

انہوں‌نے کہا کہ فلسطینی قوم نے ہمیشہ کفار کے محاصروں کا ثابت قدمی کےساتھ مقابلہ کرکے دشمن کو شکست فاش سےدوچار کیا۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری فلسطینی قوم اور مسلم امہ غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

 

مختصر لنک:

کاپی