فلسطینی وزارت صحت نےایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 10 روز میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 222 فلسطینی شہید اور 6 ہزار 39 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا میں غرہ کی پٹی کے زیادہ شہری شامل ہیں جب کہ غرب اردن اور القدس میں بھی فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہغزہ کی پٹی میں فلسطینی شہدا کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان میں 60 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں۔ غرب اردن میں 21 فلسطینی اور بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں 1300 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ غرب اردن میں 3 ہزار 728 زخمی ہوئے۔ ان میں سے 80 فلسطینی زخمیوں کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
غرب اردن میں 441 فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ 172 دھاتی گولیوں اور 93 آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔