جمعه 06/دسامبر/2024

حزب اللہ کا دو فوجی کمانڈروں سمیت 13 مجاھدین کی شہادت پر سوگ کا اعلان

ہفتہ 21-ستمبر-2024

لبنانی حزب اللہنے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے فوجی کمانڈراحمد وھبی اور ابراہیم عقیل سمیت 13 دیگرمجاھدین کی شہادت کے بعد ملک بھر میں سوگ کااعلان کیا ہے۔

 

آج ہفتے کوحزباللہ نے رہ نما احمد وہبی اور ابراہیمعقیل سمیت دیگر مجاھدین کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا گیا۔

 

جمعہ کو شام دیرگئے  حزب اللہ نے باضابطہ طور پر اس بات کیتصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری میں ابراہیم عقیل سمیت 13 مزاحمت کار شہیدہوگئے ہیں۔

 

حزب اللہ نے مزیدکہا کہ کہا کہ جمعہ کو عظیم جہادی رہ نما حاجیابراہیم عقیل اپنےدیگر ساتھیوں سمیت عظیم شہید رہ نماؤں کے جلوس میں شامل ہوگئےہیں”۔

 

عقیل فواد شکرکیشہادت کے بعد بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والےحزب اللہ کے دوسرے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔



لبنان کے ایک سکیورٹیذریعے نے الجزیرہ کو تصدیق کی ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلیحملے میں حزب اللہ کی رضوان فورس کی قیادت کمیٹی کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا جس میں20 سے زائد افراد شامل تھے۔

مبصرین کے مطابقرضوان فورس کو اپنی زمینی اور جارحانہ کارروائیوں میں حزب اللہ کا نیزہ دار سمجھاجاتا ہے اور 11 ماہ سے زیادہ عرصہ قبل بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے اس کانام بار بار لیا جاتا رہا ہے۔

بین الاقوامیثالثوں نے لبنانی حکام کو جو پیغام پہنچایا اس کے مطابق اسرائیل نے اپنی شمالیسرحدوں سے اس فورس کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی