کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے مقام پر شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے مقام پر ‘الرمال’ کالونی میں دو رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں 9 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ یہ بمباری ایک ایسےوقت میں کی گئی ہے جب دوسری طرف اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں اور توپ خانے سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
قدس پریس کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل جنگی طیاروں نے الرمال کالونی میں عمارہ رہائشی پلازے پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں المغیر خاندان کےگھر پربمباری کی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔
ادھر الشجاعیہ یہودی کالونی اور بیت حانون میں اسرائیلی فوج نے متعدد اہداف پر بمباری کی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر گذشتہ 11 روز سے جاری وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 65 بچوں اور 39خواتین سمیت 230 فلسطینی شہید اور 1710 زخمی ہوچکے ہیں۔