چهارشنبه 12/مارس/2025

غزہ میں بلڈوزر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری زخمی

ہفتہ 15-فروری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
وسطی غزہ کی پٹی کے الغراقہ کے علاقے میں ایک بلڈوزر پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے ڈرون نے المغراقہ قصبے میں جارحیت کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام کرنے والے بلڈوزر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔

غزہ میں 19 جنوری سے جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے قابض فوج نے بمباری اور فائرنگ کرکے 270 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں 100 سے زائد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی