فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 10 روز میں 46 سرکاری اسکول مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درجنوں اسکولوں کو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں براہ راست نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی بمباری سے بعض اسکول متاثر ہوئے ہیں کے شیشے اور کھڑکیاںٹوٹ گئیں۔بعض کی دیواریں گر گئیں اور ان میں موجود فرنیچر کو لیبارٹریوں میں موجود مشینری اور دیگر آلات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ ناکہ بندی اور محاصرے کے باعث پہلے ہی اسکولوں کی تعداد کافی کم ہے۔ اسرائیلی ریاست نے غزہ کی پٹی کو تعمیراتی سامان کی سپلائی بھی روک رکھی ہے۔