جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کا امیر کویت کو فون، فلسطینیوں سے یکجہتی پر شکریہ ادا کیا

اتوار 23-مئی-2021

اسلامی تحریک مزحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز امیر کویت الشیخ نواف الجابر الصباح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت سے بات کرتے ہوئے کویتی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی قوم اور القدس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ  نے امیرکویت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں فلسطین کی تازہ صورت حال، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بربریت اور القدس کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی