شنبه 16/نوامبر/2024

اٹلی کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 8 ملین ڈالرکی امداد

ہفتہ 29-مئی-2021

اٹلی کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 68 لاکھ یورو یا تقریبا 8 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے بنیادی پروگراموں پر صرف کی جائے گی۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘اونروا’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کی طرف سے دی جانے والی امداد سے پناہ گزینوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور پناہ گزینوں کو مشرق وسطیٰ میں درپیش خطرات کے تدارک میں مدد ملے گی۔

بیت المقدس میں اطالوی قونصل جنرل جیوسیپی فیڈل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ ملین ڈالر کی امداد روم کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کی ادئیگی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت، تعلیم اور سماجی ضروریات پر صرف کی جائے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی