امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کے دوران ہونے والے جرائم کی مذمت کے لیے ہفتے کے روز بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔
یہ مظاہرہ امریکی میدان میں کام کرنے والے فلسطینیم، عرب اور اسلامی اداروں کی دعوت پر سامنے آیا۔ لنکن میموریل کے سامنے سے وائٹ ہاؤس کے چوک تک ریلی نکالی گئی۔
اس مارچ میں شریک افراد نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے انہوں نےامریکا اور اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ جرائم اور غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلائیں۔