جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری

ہفتہ 19-جون-2021

 اسرائیلی  ڈرون  طیاروں نے جمعے کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر وحشیانہ  بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی فوج مختلف منظر ناموں کے لیے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھا چکی ہے۔

 ان منظر ناموں میں غزہ میں لڑائی کا دوبارہ شروع ہونا شامل ہے۔

اسرائیلی حملوں میں جبالیا پناہ گزین کیمپ، بیت لاہیا، شمال مغربی غزہ اور خان یونس کے علاوہ بعض علاقوں کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی۔ فلسطینیوں کی جانب سے مسلسل آتشی غبارے چھوڑنے کے جواب میں کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی