سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے ذمہ دار ججوں نے ان کے وکلا دفاع کی جانب سے ان کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو کا مقدمہ بغیر کسی تاخیری منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔ نیتن یاھو سے کہاگیا ہے کہ وہ 20 جولائی تک اپنے کیسز سے متعلق اپنے دفاع میں تمام موادعدالت میں پیش کریں گے۔
نیتن یاہو کےوکلا دفاع نے ستمبر میں "یہودیوں کی تعطیلات” کے بعد تک بحثیں ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔
اسرائیلی مرکزی عدالت نے نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ مرکزی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والے ممکنہ سزا کی سپریم کورٹ سے توثیق کی صورت میں نیتن یاھو کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔
قابض پولیس نے دسمبر 2016 میں نیتن یاہو کی بدعنوانی کیسز میں ان کے ملوث ہونے کے شبہ میں تفتیش شروع کی تھی۔ پولیس نے نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی تھی۔