اسرائیل کی اپوزیشن جماعت ’لیکوڈ‘ نے موجودہ حکومت کو جلد چلتا کرنے کی دھمکی دی ہے۔
سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ نفتالی بینیٹ اور یائیرلپیڈ کے اتحاد پر مشتمل حکومت زیادہ دنوں کی مہمان نہیں۔ اسے جلد از جلد چلتا کریں گے۔
لیکوڈ پارٹی کا کہنا ہے کہ نفتالی بینیٹ نے ملک کو عرب لیڈر منصور عباس کو فروخت کردیا ہے اور منصور عباس نے اسے فلسطینی صدر محمود عباس کو دے دیا ہے۔
نیتن یاھو کی جماعت نے بائیں بازو کی حکومت صہیونیت کے مقاصد کے خلاف کام کررہی ہے۔ بہت جلد اس حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔