جمعه 15/نوامبر/2024

تین ہزار یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا

جمعرات 8-جولائی-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر نابلس میں ہزاروں یہودی آباد کاروں  نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کےمزار پر دھاوا بول دیا اور دیر تک وہاں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ منگل کو تین ہزار یہودی یہودی شرپسندوں نے پولیس اور صہیونی فوج کی سخت سیکیورٹی میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پرہلہ بولا۔

اس سے قبل وسط شب میں‌ بھی درجنوں یہودیوں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں حضرت یوسف کے مزار پردھاوا بولا تھا۔ عینی شاہدین نے تبایا کہ یہودی آباد کاروں کی آمد سے قبل اسرائیلی پولیس اور فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس کے اہم شاہرائوں پر گشت شروع کردیا تھا۔

اس موقعے پر مزار پرموجود فلسطینی شہریوں کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔ فلسیطنی شہریوں نے مقدس مقام سے نکالے جانے پراحتجاج کیا تو قابض فوج ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی